the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بھوپال، 2 مئی (ایجنسی) فلمی نغمہ نگار اور متعدد ایوارڈوں سے سرفراز جاوید اختر نے آج کہا ہے کہ ملک میں اگر برقعہ پر پابندی لگنے کی بات ہورہی ہے تو پہلے گھنگھٹ پر پابندی لگنی چاہئے۔
بالی ووڈ فلموں میں متعدد مشہور گیتوں کے خالق جاوید اختر نے یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا ہے کہ راجستھان میں بھی لمبے گھنگھٹ پہننے کی روایت ہے۔ اس طرح کے گھنگھٹ پہننے کی روایت پر پہلے پابندی لگنی چاہئے۔
دراصل پڑوسی ملک سری لنکا میں دہشت گردی کے حملے کے بعد برقع پر پابندی لگنے کی خبر سامنے آئی ہے ۔اس کےبعد ملک میں کچھ تنظیموں نے برقع پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس تعلق سے مسٹر اختر سے



سوال پوچھا گیا تھا۔ مسٹر جاویداختر نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ برقع پر پابندی سے پہلے راجستھان میں انتخابات کے دوران گھنگھٹ پر بھی پابندی لگنی چاہئے۔
ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے براہ راست مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ملک میں آج ایک ٹرینڈ چل رہا ہے۔ اگر کوئی شخص ایک خاص فکر کا حامل نہیں ہے تو اسے ملک دشمن قرار دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔
انہوں نے خود کو کانگریس سے بھی الگ بتایا اور کہا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات کافی اہم ہے اور یہ ملک کے سمت کو طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک تنوع والا ہے اور یہاں پر اتحاد ہونا چاہے۔ ملک کا وجود ہمیشہ قائم رہے گا اور لیڈران آتے جاتے رہیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.